ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم کودھمکی دینے کے سلسلے میں ٹیلی فونک گفتگو کی تفتیش جاری 

وزیر اعظم کودھمکی دینے کے سلسلے میں ٹیلی فونک گفتگو کی تفتیش جاری 

Wed, 25 Apr 2018 12:46:10    S.O. News Service

کوئمبٹور24اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پولیس نے آج بتایا کہ وہ ٹیلی فون بات اس بات چیت کی ریکارڈنگ کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں سال 1998 میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکے معاملہ کے ایک مجرم ایک نقل و حمل کے ٹھیکیدار سے مبینہ طور پر یہ کہتا سنائی دے رہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ بہرحال ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا کہ سلسلہ وار بم دھماکے کیس کے مجرم محمد رفیق نے یہ بات شاید نقل و حمل ٹھیکیدار روشنی کو ڈرانے کے لئے کہی تھی۔پولیس نے بتایا کہ ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگ وائرل ہونے کے بعد رفیق کو کل رات گرفتار کیا گیا۔ اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بات چیت میں اگرچہ وزیر اعظم کے نام کا ذکر ہے لیکن ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا کہ رفیق کا تبصرہ شاید مودی کے خلاف کوئی سازش نہیں ہے بلکہ اس نے ٹھیکیدار کو ڈرانے کے لئے یہ سب کہاتھا۔ پولیس کے مطابق معاملہ کی تحقیقات جاری رہے گی۔رفیق نے سال 1998 میں کوئمبٹور میں ہوئے بم دھماکے کیس میں مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد اپنی جیل کی سزا مکمل کی اور وہ شہر کے کنیا متھور علاقہ میں رہتا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ڈالی گئی آٹھ منٹ کی اس بات چیت میں رفیق شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ بات چیت بنیادی طور گاڑیوں کے فائنینس کے بارے میں ہوتی ہے ؛لیکن اچانک ہی رفیق کہتا ہوا سنائی دیتا ہے کہ ہم نے (وزیر اعظم) مودی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے سال 1998 ء میں اڈوانی کی شہر کے دورہ کے دوران بم لگائے تھے۔ فروری 1998 میں کوئمبٹور میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں 58 افراد ہلاک ہو ئے تھے اور کروڑوں روپے کی جائیداد تباہ ہو گئی تھی۔ پولیس کے مطابق بات چیت میںیہ شخص کو ٹھیکیدار سے یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ میرے خلاف کئی معاملہ چلے ہیں اور 100 سے زیادہ گاڑی کو میں نے نقصان پہنچایا ہے ۔ گزشتہ رات پولیس نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ شہر کی پولیس نے ریکارڈ کی گئی بات چیت کی جانچ پڑتال اور بات چیت کر رہے افراد کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لئے خصوصی ٹیم بنا ئی ہے۔ 


Share: